ابنا: اس بات کا اعلان ايران کے قائمقام وزير پيٹروليئم محمد علي آبادي نے تہران ميں پاکستان کے وزير پيٹروليم عاصم حسين کے ساتھ گيس کي برامدات کے سلسلے ميں ہونے والے نئے دور کے مذاکرات کے دوران کيا - انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران پيٹروکيميکل ريفائنريوں سميت پيٹروليئم کے شعبے ميں پاکستان سے مشترکہ منصوبوں ميں تعاون کے لئے بھي تيار ہے-
ايران اور پاکستان کے درميان ہونے والے سجھوتے کے تحت تہران سن دوہزار چودہ تک يوميہ اکيس اعشاريہ پانچ ملين کيوبک ميٹر قدرتي گيس پاکستان کو فراہم کرے گا- پاکستان نے حال ہي ميں ايران سے گيس کي برامدات کے حجم ميں اضافے کي درخواست کي تھي جسے ايران نے منظور کرليا ہے-
حتمي سمجھوتے کي صورت ميں ايران پاکستان کو تيس ملين کيوبک ميٹر تک يوميہ گيس فراہم کرے گا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز